
بولی وڈ اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انوپم کھیر نے بولی وڈ فلم ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر میں منموہن سنگھ اور اکشے کھنہ نے انکے سیکریٹری کا کردار نبھایا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم “ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر” کے ہدایت کار وجے گٹے اور اداکاروں کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی ۔ پٹیشن میں فلم میکرز کیخلاف مختلف گروہوں میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ۔ بعدازاں پولیس نے فلمسازوں اور اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
No comments: