Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » امریکی ریاستوں میں 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


Image result for ‫امریکہ برفباری‬‎


امریکا کی مختلف ریاستوں میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھا گئی، یخ  بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی متاثر ہے۔ برفانی ہواؤں نے سب جما دیا ،کئی شہروں میں پارہ منفی 40 تک گرگیا ۔
سردی کی شدت کے باعث گیس کی فراہمی کے علاوہ ٹرین سروسز بھی معطل ہو گئیں ۔ ٹرینوں کی پٹڑی کو آگ جلا کرگرم رکھاجارہاہے۔کورنووال میں لنک روڈ پر 100 کے قریب گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جہاں صورتحال سے 
نمٹنے کے لیے فوجی جوانوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

موسم کی سختی فضائی آمدورفت پر بھی اثر انداز ہوئی جس کے باعث 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹرنک روڈ پر سو گاڑیاں برف میں پھنس گئی جہاں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔ریاست منی سوٹا کا علاقہ نوررِس کیمپ سرد ترین رہا جہاں پارہ منفی 48 جبکہ ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی 40 تک گرگیا ہے۔ بے تحاشا ٹھنڈ کے باعث متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں۔
پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں ٹکرانے سےمتعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ کینیڈا میں بھی سخت سردی کے باعث اسکول اوردفاتر بند کردیے گئے۔جان لیوا سردی کی شدت میں جمعے سے کمی آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لندن سمیت برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہے۔




رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: