Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

کراچی والوں کے لیئے خوشخبری پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل


Related image

پی ایس ایل سیزن 4 کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی میں ہونگے۔ یہ فیصلہ لاجسٹکس اور پروازوں کے مصروف شیڈول کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔پی ایس ایل 4 کے 3 میچز لاہور میں شیڈول تھے جو 9 ، 10 اور 12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔ تاہم لاجسٹک مسائل اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں میچز کا آغاز اب 9 مارچ سے ہوگا، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی۔ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ 11مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ بھی 11 مارچ کو ہی ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 13مارچ کو کوالیفائر،14 اور 15 مارچ کو ایلیمینیٹرز ہوں گے۔
دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرانچائز کے مالکان کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے جس میں میچز کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دو سال پہلے ایک میچ کراچی کے لیے مانگا تھا اور اب پی ایس ایل کے سارے میچز کراچی آرہے ہیں۔ یہ ایک چیلنج ہے جس کو قبول کریں گے ۔ کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔اس کے علاوہ کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے نظام رینجرزنے سمبھال لیا ہے۔ پی ایس ایل کےمیچزکے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔


گھریلو ناچاقی پر ماں نےاپنی ہی ڈھائی سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

Related image

کراچی کے علاقے سلطان آباد کی رہائشی خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ کر اپنی ہی گود اجاڑ ڈالی۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو دریا کے مقام پر ماں نے اپنے ہاتھوں سے ڈھائی سالہ بیٹی انعم کو پانی میں ڈوبو کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں فرحان شہید پارک کے قریب گزشتہ روز پیش آیا، جب کہ بچی کی لاش دوسرے روز منگل کو برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پولیس موبائل پیر کے روز معمول کے گشت پر تھی کہ انہیں دریا کے کنارے مختصر ہجوم اور ایک خاتون پانی میں کھڑی دکھائی دیں۔
قریب جانے پر ہجوم سے پتا چلا کہ خاتون نے اپنی بچی کو مار کر پانی میں ڈبو دیا ہے۔ لوگوں کی نشاندہی پر 28 خاتون کو حراست میں لیا گیا اور بچی کی تلاش شروع ہوئی۔ اس موقع پر خاتون نے ابتدائی بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ وہ سلطان آباد کی رہائشی ہیں۔
پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، جسے ریمانڈ پر آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے ایک ماہ قبل اسے گھر سے نکال دیا تھا، جس کے بعد اس نے والدین کے گھر پناہ لینی چاہی تاہم ماں باپ نے بھی انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے وہ دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوئی اور اسے اپنا اور بیٹی کا مستقبل تاریک لگا تو حالات سے مجبور ہو کر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی مرنا چاہتی تھی۔ ملزمہ کا شوہر کراچی کے نجی اسپتال میں ملازم ہے۔