Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

راکھی نے رنویر کی اہلیہ اداکارہ دیپکا پڈو کون سے معافی مانگ لی


Image result for ‫دپیکا سے معافی مانگتے ہوئے رنویر سنگھ سے محبت کا انوکھا اظہار‬‎

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی بے باک فطرت اور منہ پھٹ ہونا سب کیلئے ایک عام سی بات ہے، اداکارہ بہت بار کچھ ایسا کر ڈالتی ہیں کہ خبروں کی زینت بننے کے علاوہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ساتھی اداکاراؤں کیلئے بیان بازی ، بھارتی ریسلر کو چیلنج دینا، شادی کا اعلان کر کے منگیتر کے ہمراہ متنازع پریس کانفرنس سمیت راکھی کے دیگر کام ایک طرف لیکن اب اداکارہ نے کچھ ایسا کردکھایا ہے کہ سب حیرت میں مبتلا ہیں۔
ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے عالمی دن پر سب اپنے چاہنے والوں کیلئے جذبات کا اظہار کرتے اور تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، لیکن راکھی نے اپنے منگیتر کو چھوڑ کر ویلنٹائن ڈے پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا۔راکھی نے گلی بوائے سے محبت کے اس انوکھے اظہار کی ویڈیو انسٹا پرشیئر کی اور ’’گلی بوائے ‘‘ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں تمہاری دوست ہوں اور تمہارے لیے کریزی ہوں، ویلنٹائن ڈے پر رنویر کیلئے سرپرائز ہے‘‘۔ٹیٹو بنوانے کے بعد راکھی نے رنویر کی اہلیہ اداکارہ دیپکا پڈو کون سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں وہ تمہارا شوہر ہے لیکن وہ ہمارا بھی اسٹار ہے اور میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں‘‘۔
راکھی  کی جانب سے اتنا پیار بلاوجہ بھی نہیں، گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین کہنے پر بھرپور دفاع کیا تھا۔ گلی بوائے کا کہنا تھا کہ ’’راکھی ایک راک اسٹار ہے، آئی لو ہر‘‘۔
شاید اسی لیے راکھی نے جوابی محبت کے اظہار کیلئے ویلنٹائن ڈے کا سہارا لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے۔



بولی وڈ اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج


Related image

بولی وڈ اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انوپم کھیر نے بولی وڈ فلم ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر میں منموہن سنگھ اور اکشے کھنہ نے انکے سیکریٹری کا کردار نبھایا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم “ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر” کے ہدایت کار وجے گٹے اور اداکاروں کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی ۔ پٹیشن میں فلم میکرز کیخلاف مختلف گروہوں میں نفرت  پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ۔ بعدازاں پولیس نے فلمسازوں اور  اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


جسٹن بیبر بڑی بیماری کا شکار


Image result for ‫جسٹن بیبر‬‎

جسٹن بیبر کا شمار امریکا کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے اور انکے کئی گانے عالمی شہرت یافتہ ہیں ۔تاہم حال ہی میں جسٹن بیبر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ، انکی شادی ہیلے بالڈوین سے ہوئی ہے ، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جسٹن بیبر بھی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے ان کا علاج جاری ہے ۔ذرائع نے امریکی جریدے پیپلز کو بتایا ہے کہ جسٹن بیبر آجکل خود کو کافی تھکا ہوا اور ذہنی دباو میں محسوس کررہے ہیں اور وہ اس کیفیت سے باہر نکلنے کیلئے بھی کافی جدوجہد کررہے ہیں ۔ تاہم ذرائع نے تردید کی کہ جسٹن کی اس حالت کا تعلق حال ہی میں انکی ہونے والی ہیلے بالڈوین سے شادی سے ہے۔
ایک اور امریکی جریدے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹن شادی کے بعد کافی خوش ہیں تاہم حالیہ تکلیف کا تعلق ذہنی دباو سے ہے اور ان کو اس کیفیت سے نکلنے کیلئے بھی نہ صرف معاونت مہیا کی جارہی ہے بلکہ انکا علاج بھی اس حوالے سے جاری ہے۔اس سے پہلے امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹن بیبر کئی ڈاکٹرز کے کلینکوں کے چکر لگارہے ہیں اور وہ کسی تھراپسٹ کی تلاش میں ہیں اور اسکا تعلق کسی ریہاب سینٹر سے نہیں ہے۔
تاہم اس حوالے سے جب جسٹن بیبر کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔









بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائے جائے گی


Image result for sania mirza

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائے جائے گی جس کے لیے ثانیہ نے ا پنی بائیو تصویر اور دیگر تفصیلات کے لیے معاہدہ بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز رونی نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ،فلم کی بائیو پک کے لیے ٹینس سٹار نے بھارتی فلمساز سے معاہدہ کر لیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے فلم کے لیے فوٹو گرافی کا معاہدہ کر لیا ہے ، ثانیہ تصویر کیساتھ دیگر تفصیلات سے بھی فلمساز کو آگاہ کریگی تاکہ ان کی زندگی کی صیح معنی میں عکاسی کی جا سکے۔


رنویر سنگھ کسے دوسری ماں سمھجتے ہیں؟ بتا دیا


Image result for ‫رنویر سنگھ‬‎

تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی نئی والی فلم ‘گلی بوائے’ کی تشہیر کیلئے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی۔میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین اداکارہ قرار دیئے جانے پر رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔
رنویر سنگھ نے راکھی کے مزاج سے متعلق کہا کہ وہ بہت پرواہ کرنے والی ہیں اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کیلئے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔واضح رہے کہ ‘گلی بوائے’ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہیں، جس میں رنویر سنگھ کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب کہ فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


نیہا ککڑ بریک اپ کے بعد ڈ پریشن کا شکا ر


Image result for ‫نیہا ککڑ‬‎

حالیہ دور میں بولی وڈ کو ایک سے ایک رومینٹک گانا پیش کرنے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے حال ہی میں ہونے والے اپنے بریک اپ پر پہلی مرتبہ کھل کر اظہار رائے کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا کہنا ہے کہ بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اب وہ خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیمانش سے علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہوگیا تھا کیونکہ وہ مسلسل وقت نہ دینے کی شکایت کرتا تھا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی کی جس میں کیپشن درج کی کہ اب ان کے اور ان کے مائیکروفون کے درمیان کوئی نہیں ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیہا ککڑ کا مزید کہنا ہے کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اب اپنا سارا وقت اپنی فیملی اور کام کو دے سکتی ہیں۔نیہا کا کہنا ہے کہ خراب تعلق سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا ہی رہے۔ اپنے سابق بوائے فرینڈ اداکار ہیمانش کوہلی سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ہیمانش ان کے قابل نہیں تھا اور انہیں اس بریک اپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں بریک اپ کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔