بحریہ ٹاون کے بانی ملک ریاض کی مشکلات رفتہ رفتہ بڑھنے لگیں، نیب راولپنڈی نے پراپرٹی ٹائیکون کے خلاف دوسرا کرپشن ریفرنس تیارکرلیا۔قومی احتساب بیورونے بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کے خلاف بحریہ گالف سٹی مری کیس میں ریفرنس تیارکیا ہے جسے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا، ریفرنس میں ملک ریاض اور علی ملک کو ملزم نامزد کیا گیا۔
دونوں پرشاملات کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنانے اورخلاف قانون زمین کی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب راولپنڈی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف تخت پڑی کیس میں پہلے ہی ایک ریفرنس دائرکرچکا ہے ۔
No comments: