Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » وزیراعظم عمران خان آج جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


Related image

وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جمرود اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جمرود اسٹیڈیم کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا دیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمرود اسٹیڈیم اور ملحقہ جگہوں کو فرنٹیئر کور کے اہل کاروں اپنے حفاظتی حصار میں رکھیں گے۔ جلسے سے وزیراعظم اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان دیگر اضلاع کے بھی دورے کریں گے، جب کہ گورنر، وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہیں۔ عمران خان ضلع خیبر کیلئے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے کے دوران متاثرین اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں عمران خان سے امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کا حصہ بننے سے قبل ان قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف سال 2009ء میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران  31 لاکھ 50 ہزار افراد نے یہاں سے نقل مکانی کی، جب کہ کامیاب فوجی آپریشن کے نتیجے میں 99 فیصد متاثرین کی واپسی ممکن بنائی گئی۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: