اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کے روپ میں چوروں کا 6 رکنی گینگ پکڑا گیا۔وفاقی پولیس نے گھریلو ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 6 رکنی گروہ پکڑ لیا۔ ملزمان کا طریقہ واردات بہت منفرد تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شالیمار شبیر تنولی نے بتایا کہ ملزمان دو سے سے ماہ اسلام آباد کے پوش علاقوں کے گھروں میں بطور باورچی کام کرتے اور پھر کچھ عرصے بعد کام چھوڑکر واردات کردیتے تھے۔
پولیس نے ایسے وارداتیوں سے محفوظ رہنے کا طریقہ بھی تجویز کردیا اور بتایا کہ جب بھی کوئی گھر میں ملازم رکھیں تو پولیس کے ذریعے تصدیق ضرور کروالیں۔پولیس کی حراست میں موجود ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
No comments: