Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » ڈی آئی خان ، باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردی


Related image

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو ساٹھ سالہ بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔سولہ سالہ لڑکی نے تھانہ پہاڑ پہنچ کر پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل میرے والد خادم نے مجھے محمد حسین نامی 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا اور اس سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول  کیے۔ اس دوران وہ شخص مسلسل میری عصمت دری کرتا رہا۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میری عمر 15 سال ہے جو کہ شادی کی عمر بھی نہیں اور میرے باپ نے زبردستی مجھ سے ایک فارم پر دستخط بھی لیے۔پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر اس کے والد سمیت واقعہ میں شامل 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے اس کے والد، خریدنے والے شخص محمد حسین اور ’ڈیل‘ میں شامل تیسرے شخص نذیر کو گرفتار کرلیا۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: