Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » پاکستان سیٹزن پورٹل پر 5 ماہ میں نو لاکھ کے قریب افراد رجسٹرڈ


Image result for ‫پاکستان سیٹزن پورٹل‬‎

پاکستان سیٹزن پورٹل پر 5 ماہ میں نو لاکھ کے قریب افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔  6 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ ساڑھے چار لاکھ کے قریب کا ازالہ بھی کردیا گیا،مسائل کے حل کی شرح تقریباً 75 فیصد رہی۔ اس پورٹل پر ڈھائی لاکھ  سے زائد شکایات پنجاب اور دو لاکھ کے قریب صرف وفاقی حکومت سے متعلق تھیں۔وزیراعظم ہاؤس نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ 28 اکتوبر 2018 کو متعارف پورٹل پر 5 ماہ میں 7لاکھ 91 ہزار سے​ زائد شہریوں،80 ہزار 700 زائد پاکستانی تارکین وطن اور 3 ہزار سے زائد غیر ملکی باشندوں نے رجسٹریشن کرائی۔ پورٹل پر کُل 6 لاکھ 4 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جب کہ 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد حل بھی کردی گئیں۔
شکایات کے حوالے سے پنجاب پہلے، خیبر پختون خوا دوسرے، سندھ تیسرے، وفاقی ادارے چوتھے، بلوچستان پانچویں ،آزاد جموں و کشمیر چھٹے اور گلگت بلتستان ساتویں نمبر پر رہا۔ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد شکایات شہریوں نے،47 ہزار سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اور 2 ہزار 3 سو زائد شکایات غیر ملکی باشندوں نے کیں۔ ​اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات تھیں جن میں سےایک لاکھ 97 ہزار حل کردی گئیں۔ وفاقی حکومت سے متعلق ایک لاکھ 95 ہزار میں سے 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد کا ازالہ کیا گیا۔ خیبر پختون خوا کی 70 ہزار میں سے 59 ہزار اور سندھ کی 65 ہزارمیں سے 16 ہزار شکایات حل کی گئیں۔شکایات کے ازالے کی مجموعی  شرح 74 فیصد سے زائد رہی۔ پورٹل پر 94 ہزار سے زائد تجاویز بھی دی گئیں۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: