Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » اڈیالہ جیل میں منشیات کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے 2 قیدیوں کی پراسرار ہلاکت


Related image

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں منشیات کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے 2 قیدیوں کی پراسرار ہلاکت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بشارت اور عباس نامی قیدی منشیات فروشی کے کیس میں سزا یافتہ تھے اور اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے تھے۔بشارت سزا کے طور پر سیل میں بند تھا جبکہ عباس کو بیرک میں رکھا گیا تھا۔ دونوں قیدیوں کی لاشیں صبح بیرکوں سے ملیں جس کی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں قیدیوں کی رات اچانک طبعیت خراب ہوئی تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نہ طبی امداد دی گئی اور نہ ہی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا علاج نہیں کیا جاتا اور جیل میں موجود اسپتال میں علاج کی سہولیات نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دونوں قیدیوں کو فوری طبی امداد فراہم نہ کرنے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: