Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » امریکا نے بھارت کو وارننگ دے دی


Image result for ‫خلا‬‎

واشنگٹن: مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اینٹی میزائل تجربہ تو کرلیا، لیکن امریکا نے خلا کو گندا کرنے پر بھارت کو تنبیہ کی ہے اور ساتھ ہی ناسا نے بھی خبردار کیا  ہے کہ اس تجربے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے اینٹی میزائل  ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا ایک اور شوشہ تو چھوڑ دیا، لیکن امریکا کی طرف سے نہ صرف تجربے پر تشویش ظاہر کی گئی بلکہ اس کے نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شیناہن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ خلا کو آلودہ نہ کرے۔ خلا تمام انسانوں کی مشترکہ ملکیت ہے جس کو اینٹی میزائل تجربے جیسے اقدامات سے آلودہ نہیں کیا جانا چاہئے۔پیٹرک شیناہن کا کہنا تھا کہ انسانوں کا خلا پر انحصار بڑھ رہا ہے اس لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
ناسا کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ خلائی ملبہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک دفعہ ملبہ پھیل جائے تو اس کو سمیٹنا ناممکن ہوتا ہے۔یاد رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کئے گئے ایک جلسے کے دوران اسپیس ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کیاہے۔بھارتی وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا روس اور چین کے بعد بھارت چوتھا ملک ہے جس نے میزائل کے ذریعے اسٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشن شکتی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلا میں نچلی سطح پر گردش کرنے والے سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: