ملائیشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ پاکستان کو چین کے علاوہ دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بھی سیکھنا پڑے گا۔ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دورے سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی، کہتے ہیں کہ ملائیشین کمپنیاں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سے پاکستان میں 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے، ٹیلی کام، حلال فوڈ، آئی ٹی سیکٹر، آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مشیر تجارت نے کہا کہ ملائیشیا کے ذریعے آسیان ممالک تک اپنی برآمدات بڑھا پائے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔تجارتی مشیر نے دوست ملک چین کے علاوہ سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں سے تعلقات مضبوط بنانے کا بھی مشورہ دیا۔ بولے کہ چین نے ہماری بہت مدد کی لیکن دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بھی بڑھانے چاہئیں۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا جدید ٹیکنالوجی اور کاروبار میں ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
No comments: