لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع چغتائی لیب نے سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل اور ان کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جانے سے متعلق وضاحت دی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات کے بعد ان کی میڈیکل رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد ٹوئٹر صارف نے چغتائی لیب کی آن لائن پروفائل پرموجود نواز شریف کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور آزادی سے جہاں چاہے رہیں۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ چغتائی لیب کا استعمال کیا اور اس ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا تھا۔اکثر افراد کی جانب سے چغتائی لیب کی میڈیکل رپورٹس کی صداقت پر سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر رپورٹ کا ایک حصہ تبدیل کیا جاسکتا ہے تو باقی رپورٹ میں بھی رد و بدل کی جاسکتی ہے۔بعد ازاں چغتائی لیب کی جانب سے مختلف ٹوئٹس میں اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے مریض کی آن لائن پروفائل میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ٹوئٹر صارف اینڈلیس ریکوئسٹ نے آن لائن اس ردوبدل کا اعتراف کیا ہے۔لیب کی جانب سے مزید وضاحت دی گئی کہ ہمارے مریضوں کی لیبارٹری رپورٹ کی پرائیویسی ہمارے لیے اہم ہے،ہمارے سرورز پر مریض کی رپورٹ پر موجود آئی ڈی کے استعمال سے رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس لیے لیبارٹری رپورٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔چغتائی لیب کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مریض کی آئی ڈی کے ذریعے آن لائن رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں اور مریض کے گھر کے پتے سمیت پروفائل میں دیگر معلومات میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی نے مریض کی پروفائل تک رسائی حاصل کی اور گھر کے پتے کی جگہ تبدیلی کی۔مزید کہا گیا کہ مریض کے آن لائن لیب ریکارڈ کو اصل حالت میں بحال کردیا گیا ہے اور واقعے کی رپورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )کے سائبر کرائم ونگ میں درج کروادی گئی ہے۔چغتائی لیب کی انتظامیہ نے اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں واضح کیا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔لیب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ آن لائن رپورٹس کی ٹمپرنگ روکنے اور ریکارڈ مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Popular Posts
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
اہم خبریں
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
-
Khafa hony se pehly soch laina tum zara itna ky tum hi tu ho dunya may, jisy may piyar karti hun Faqat manga hy Dil tum ny , ...
-
Kabhi Khamosh Baithoge, Kabhi Kuchh Gungunaaoge Main itna Yaad Aaoongi, Mujhe Jitna Bhulaaoge Koi Jab Poochh Baithega, Khamoshi K...
-
معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100...
-
ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔...
-
کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے ...
-
لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لا...
-
ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے...
No comments: