
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز آج کراچی سے ہوگیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مارچ کوکرپشن کے کے لیے قانونی تحریک قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے‘‘۔
آج کراچی سے دینا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ کےلئے شروع کی جا رہی ہے۔فوادچوہدری کے مطابق یہ کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے پہلی تحریک ہے۔بلاول بھٹوزرداری اس سفر کے دوران 22 مقامات پر خطاب کریں گے۔روانگی سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین کا سفر ہے، ٹرین مارچ نہیں تمام بڑے اسٹیشنوں پرجیالے بلاول بھٹو کے منتظر رہیں گے۔ ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے۔ قافلہ رات 8 بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں قیام کیا جائے گا
No comments: