صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تیئیس مارچ کےتاریخی دن برصغیرکےمسلمانوں نےمتحد ہونےکا فیصلہ کیا۔۔ آج ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں اورجدوجہدکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں ۔۔ پاکستان نےغیرمعمولی چیلنجزکا سامناکیا اورسرخروہوا۔۔ قوم نےغیرمعمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کامظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہمیں مزیدمحنت درکارہے ۔
وزیراعظم عمران خان نےاپنے پیغام میں کہا کہ تیئیس مارچ ہماری ملی تاریخ کاعظیم دن ہے ۔ آج کےدن مسلمانان ہندنےاپنی منزل کاتعین کیا ۔ جدوجہدکےباعث 14 اگست 1947 کوپاکستان معرض وجودمیں آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قیام پاکستان سےعوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی۔ ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر امن اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے اور دفاع کی خاطر ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
No comments: