Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » کھانے کے سوڈے اور لیموں کا ایک ساتھ ایسے استعمال کریں اور کمال دیکھیں


Image result for lemon and soda

لیموں قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بے شمار فوائد سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر لیموں اور بیکنگ سوڈے (کھانے کے سوڈا) کو ایک ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو جسم میں کیسی حیران کن تبدیلی مرتب ہوتی ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی باقاعدگی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے۔
بیکنگ سوڈے کو عرف عام میں میٹھا سوڈا بھی کہا جاتا ہے، اس میٹھے سوڈے اور لیموں کے علیحدہ علیحدہ فوائد سے تو واقف ہوں گے ہی لیکن اگر انہیں ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کی طاقت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔سوڈے اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال تیزابیت کی کمی، نظام انہضام کی بہتری، قبض سے نجات، سینے کی جلن کے خاتمے، آنتوں کی سوزش سے چھٹکارے اور گردوں کی صفائی کا کام انجام دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ متعدد دیگر امراض سے بھی بچاتا ہے، اس نسخے کو تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک گلاس پانی میں آدھے لیموں کا رس نچوڑیں اور اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کرلیں۔
اب اسے اچھی طرح حل کرکے روز نہار منہ پئیں، ایک ہفتے تک اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کریں اور پھر اسی طرح ایک ہفتے تک اس کا استعمال کریں۔یہ نسخہ مدافعتی نظام کی بہتری کا باعث بھی بنتا ہے، اس سے جلد پر موجود جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ساتھ ہی یہ کینسر کے خلاف جسم میں مزاحمت کو پیدا کرتا ہے۔اس نسخے کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ حاصل ہوتا ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ان کے لئے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنے جسم میں ایسی مثبت تبدیلیاں آتی دیکھیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: