اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر برانڈ کرسچن لوبوٹن نے ’عمران سینڈل‘ کے نام سے پشاوری چپل متعارف کرادی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت فیشن ڈیزائنر کرسچن لوبوٹن نے پشاوری چپل کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اسے دنیائے فیشن میں ایک بار پھر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ کرسچن لوبوٹن کی جانب سے متعارف کرائی گئیچپل کے حوالے سے یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ بین الاقوامی سطح پر مشہور برانڈ نے بھی عمران خان سے متاثر ہو کر یہ چپل متعارف کرائی ہے یا پھر اس چپل کے ذریعے فیشن ڈیزائنر نے پاکستانی آرٹسٹ عمران قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔عمران سینڈل کا تلوا لال رنگ اور اس کا اوپری حصہ چمکدار اور نوکیلے اسٹڈ پر مشتمل ہے جس پر لوبوٹن کا لوگو بھی نمایاں ہے۔کرسچن لوبوٹن کی جانب سے عمران سینڈل کی قیمت کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا اس لیے پشاوری چپل کے شیدائیوں کو اس کی تعارفی قیمت کا بے چینی سے انتظار رہے گا۔اس سے قبل انگش فٹ ویئر سر پال اسمتھ نے بھی 2014 میں پشاوری چپل کو رابرٹ کے نام سے متعارف کرایا تھا اور اس کی تعارفی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی تھی اس کے علاوہ فورایور21 نے بھی 2017 میں کولاپوری چپل کو اپنے نام سے متعارف کرایا تھا۔عمران قریشی 1972 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فائن آرٹس میں بی اے کی ڈگری لی جہاں وہ اب ایک استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔عمران قریشی کو 2016 میں آرٹ ناؤ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہیں 2013 اور 2015 میں ڈوئچے بینک کا آرٹسٹ آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Home
»
اہم خبریں
»
بین الا قوامی
» فیشن ڈیزائنر برانڈ کرسچن لوبوٹن نے ’عمران سینڈل‘ کے نام سے پشاوری چپل متعارف کرادی
اس تحریر کو اس موضوع کے تحت شائع کیا گیا: اہم خبریں بین الا قوامی
رائے غلام عباس کھرل Shakoor
رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Popular Posts
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
اہم خبریں
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
-
Khafa hony se pehly soch laina tum zara itna ky tum hi tu ho dunya may, jisy may piyar karti hun Faqat manga hy Dil tum ny , ...
-
Kabhi Khamosh Baithoge, Kabhi Kuchh Gungunaaoge Main itna Yaad Aaoongi, Mujhe Jitna Bhulaaoge Koi Jab Poochh Baithega, Khamoshi K...
-
معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100...
-
ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔...
-
کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے ...
-
لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لا...
-
ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے...
No comments: