Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے


Image result for 23 march

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے۔ دن کا شایان شان آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گن کلب میں اکتیس اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی تو گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔
شہر شہر وطن کی ترقی ، خوشحالی، سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کا پختہ عزم کیا گیا۔لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔پشاور کےکرنل شیر خان گراؤنڈ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ کریں گی۔ تینوں مسلح افواج کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جائے گی جن میں بیلسٹک اور کروز میزائل ، توپوں ، ٹینکس سمیت روایتی ہتھیار سب شامل ہیں۔یوم پاکستان پریڈ کے موقع پرملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہیں۔ اس کے علاوہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی پریڈ سے خطاب کریں گےجبکہ وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کی قیادت بھی سلامی کے چبوترے پرموجود ہوگی۔چین، ترکی آذربائیجان، بحرین، سری لنکا اور سعودی عرب کے دستے بھی پریڈ میں حصہ لیں گے جبکہ پاک افوج کے ساتھ ساتھ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز بھی فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے ۔ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضا میں کرتب دکھائیں گے۔





رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: