Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » احتساب عدالت : خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع


Related image

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار خواجہ سلمان رفیق کو 19 مارچ کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے باعث اسلام آباد میں موجود ہیں۔
عدالت نے سیاستدانوں کی پیشی پر سڑکوں پر رکاوٹیں لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی حکام کو آئندہ سے سڑکیں بند کرنے سے منع کر دیا۔گزشتہ سال 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: