
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 150 روپے اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 69 ہزار 600 روپے ہوگئے، قیمت دو روز کے دوران 300 بڑھ چکی ہے۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 150 روپے اضافے سے 69 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 143 روپے بڑھ کر 59 ہزار 671 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مزید 2 ڈالر بڑھ گئی، فی اونس سونا 1308 ڈالر کا ہوگیا۔پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر رد و بدل کے فی تولہ 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 15.41 ڈالر ہوگئے۔
No comments: