Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » وزیراعظم عمران خان آج راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے


Related image

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج راجن پور کا دورہ کریں گے،جہاں وہ صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق،جمعے کو وزیراعظم ایک روزہ دورے پر راجن پور پہنچیں گے ،دورے کے دوران عمران خان صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداربھی ہوں گے، تقریب کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 15 ہزارسے کم آمدنی والے افراد میں صحت  انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔تقریب کے بعد وزیر اعظم عمران خان آج دوپہرشہریوں سے خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ 4 فروری کو ملک بھر میں صحت انصاف کارڈ اسکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: