مہمند اور دیامر بھاشا ڈیمز کے تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی، عملدرآمد کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیموں کی تعمیر کا آغاز مارچ میں ہوگا۔
چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے بریفنگ دی کہ مہمند ڈیم کیلئے رواں ماہ کے آخر تک اراضی خریداری مکمل ہوگی، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیمز کے تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ (مارچ میں) ہوگا۔حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ مہمند ڈیم کے سول ورکس کا آغاز مارچ میں ہوگا، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر بھی رواں سال شروع ہوگی، دونوں منصوبوں سے پانی اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا۔
ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں 9 ارب 60 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 755 روپے جمع ہوچکے ہیں۔
No comments: