Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » جنگ کی دھمکیاں بھارت نےدیں،ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور



راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ کی تیاری نہیں کررہا ،جنگ کی دھمکیاں بھارت نےدیں،ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔جمعے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفورنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے موضوعات پر بات کرنا چاہ رہا تھا،گفتگو کا بیشترحصہ پلواما واقعہ سے متعلق ہوگا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 14فروری کو پلواما میں بھارتی فوج کو نشانہ بنایاگیا،بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پرالزام لگادیا،پاکستان نے جواب دینے  کیلئے کچھ وقت لیا،بغیرسوچھے سمجھے کچھ کہنا درست نہیں ہوتا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھاکہ بھارت  نے آج تک ہندوستان کی تقسیم کو تسلیم نہیں کیا،1948 میں بھارت نے کشمیر پرقبضہ کرلیا،1965میں بھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی،1971میں بھارتی سازش سے پاکستان دولخت ہوا،1998میں پاکستان نے دفاع کیلئے جوہری طاقت حاصل کی۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ دشمن کا ٹارگٹ ہماری نوجوان نسل ہے،پاکستان کی 64فیصد آباد نوجوان ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے کامیاب جنگ لڑی،پاکستان کی کوشش ہے ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن قائم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان  نے بھارت کے ساتھ سیز فائرکا معاہدہ کیا،بھارت نے لاتعداد بارسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،جب بھی کوئی اہم موقع آتا ہےبھارت اشتعال انگیزی شروع کردیتا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ2008میں بھارتی انتخابات کےدوران ممبئی حملہ ہوا،فروری میں پاکستان میں 8 اہم ایونٹس ہونے تھے،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اورافغان مفاہمتی عمل کا سلسلہ جاری تھا،رواں ماہ ایف اے ٹی ایف میں پیش رفت ہونی تھی،پاکستان سپرلیگ کے میچز بھی پاکستان میں ہونے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں اس وقت انتخابی مہم چل رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے کنٹرول میں نہیں،ان حالات میں پلوامہ واقعے کا فائدہ کس کو پہنچ سکتا ہے؟۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے،پاکستان میں سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں،مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کی مشترکہ مشقیں چل رہی ہیں،کیسے ممکن ہے کہ پاکستان سے کوئی ایل او سی عبورکرے۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کے لاکھوں فوجیوں کے درمیان سے کوئی کیسےپلوامہ جاسکتا ہے،حملے میں استعمال ہونے والا مواد بھارتی فورسزاستعمال کرتی ہیں،حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بھارتی تھی،حملہ آور کا تعلق بھی مقبوضہ کشمیر سے ہی ہے،بھارتی تجزیہ کار ایسے واقعات کی پیشگوئی کررہے تھے،واقعے کی فوٹیج کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے طویل مدت تک دہشتگردی کا مقابلہ کیا،پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے،ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں،پاکستان نے پہلے سوچا،تحقیق کی،پھر جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی،وزیراعظم نے کہا کہ قابل اعتماد شواہد پیش کریں،پاکستان کسی دباؤ میں نہیں،اپنے مفاد میں تحقیقات کرے گا،دہشتگردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے،پاکستان نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا،پاکستان خطے سے دہشتگردی کےخاتمے کا خواہاں ہے۔میجر جنرل آصف غور نے مزید بتایا کہ پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات تشکیل دیئے،درجہ وار نیشنل ایکشن پلان کے نکات پرعمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ کی تیاری نہیں کررہا،جنگ کی دھمکیاں بھارت نےدیں،ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ہم گزرے ہوئے کل کی افواج نہیں،ہم نے اپنے ملک کا دہشتگردی کیخلاف دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ 70سال بھارت کے رویئے کودیکھا اوراپنی تیاری مکمل کی،کوئی جارحیت پاکستان کیلئے سرپرائزنہیں ہوگی،پاکستان کا ردعمل بھارت کیلئے ضرور سرپرائزڈ ہوگا،اس دفعہ پاکستان کا ردعمل بھی مختلف قسم کاہوگا،بھارت سے جنگ کیلئے تیار ہیں،بھارتی میڈیا وار جرنلیزم کررہا ہے، پاکستانی میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان نے پیشکش کی کہ آئیں ملکر تحقیقات کرتے ہیں،آئے ملکر خطے سے مسائل حل کرتے ہیں،آئے کشمیر کے مسئلے پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں،اگرآپ بڑی جمہوریت ہیں توجمہوریت کی پاسداری کریں،آپ امن چاہتے ہیں توکلبھوشن کوہمارے ملک میں نہ بھیجیں۔
آصف غفور نے کہا کہ بھارت سے آئے کچھ لوگوں کو آرمی چیف کا پیغام دیا،آرمی چیف نے کہا ملک تنہا ترقی نہیں کرتے،ملکی ترقی کیلئے خطے کی ترقی ضروری ہے،خطے کوترقی کیلئے کئی چیلنجز کا سامنا ہے،عوام کی خوشحالی کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،آپ پاکستان سے دشمنی کریں،انسانیت سے دشمنی نہ کریں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کوآج 2سال مکمل ہوچکے ہیں،آپریشن ردالفساد دیگر آپریشنز سے مختلف ہے،دیگرآپریشنزمیں ہمارے دشمن کی موجودگی کا علم تھا،آپریشن ردالفساد ان دیکھے دشمن کیخلاف تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف اسددرانی کیخلاف انکوائری ہوئی،اسددرانی پرانکوائری میں جرم ثابت ہوا،اسددرانی میں ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا،اسد درانی کا نام ای سی ایل پر ہے،اسد درانی سے تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں،دوسینئرافسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔آصف غفور نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،امید ہے بھارت پاکستان کی پیشکش پرتسلی سے غورکرے گا، ہم جنگ کی تیاری نہیں کررہے مگراپنے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: