Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » مری میں برف باری کا سلسلہ جاری،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک

Image result for ‫مری سردی‬‎

مری اور گرد و نواح میں برف باری کا سلسلہ جاری،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم ہزارہ ، راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سرگودھا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ سوات ، چترال ، مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
دوسری جانب این ایچ اے نے برفباری کے دوران مکمل صفائی تک لواری ٹنل رات آٹھ  سے صبح چھ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر ملکہ کہسار مری اور گرد و نواح میں 48 گھنٹوں سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری میں  اب تک ڈیڑھ  فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے جبکہ سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک پہنچ گیاہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ایبٹ آباد اور مری کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: