کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تشویشناک واقعہ پیش آگیا، نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار بغیر کسی روک ٹوک کے ایئر پورٹ لاؤنج میں جا گھسا، اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا، مین گیٹ، پارکنگ ایریا سمیت چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار نوجوان ویٹنگ لاؤنج میں جاگھسا۔
لاؤنج میں اے ایس ایف اہلکروں نے پکڑا گیا تو پتہ چلا کہ مشکوک شخص عادل رحمان نشے میں تھا، جس کی موٹر سائیکل نمبر کے اے وائی 7544 بھی سی پی ایل سی سے کلیئر نہیں، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کہتے ہیں موٹر سائیکل صرف پارکنگ تک رہتی ہے، کسی صورت لاؤنج میں داخل ہی نہیں ہوسکتی۔
No comments: