Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں

Related image

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جس کا مطلب انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ 
نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت 'ای سی جی' اور 'یورک ایسڈ' کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔
 پرنسپل سروسز اسپتال محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ماہر امراض دل آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے، کارڈیالوجسٹ نے اب تک ان کی انجیو گرافی تجویز نہیں کی۔محمود ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی، ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: