دنیائے کرکٹ میں ‘کنگ آف سوئنگ’ کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں جتنی بھی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ان میں بھارتی ٹیم سب سے مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کیویز کو ‘ڈارک ہورس’ کا لقب دیا اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیموں کے مقابلے ہماری ٹیم متوازن نظر آ رہی ہے۔وسیم اکرم کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس مرتبہ پاکستانی ٹیم میں بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز موجود ہیں اس لئے اس بار ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
No comments: