Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » نیو یارک:کونی آئس لینڈ کی شاہراہ بانی پاکستان کے نام سے منسوب

Image result for ‫نیویارک، بروکلین کی معروف شاہراہ قائداعظم کے نام سے منسوب‬‎

قائداعظم محمد علی جناح ایونیو کا افتتاح پروقار تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں میں کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کونی آئس لینڈ کی شاہراہ کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد قائداعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے 26 دسمبر 2018ء کو نیویارک سٹی کونسل نے منظور کی تھی تاکہ بانی پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستانیوں اور امریکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نعیم اقبال چیمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب سے نیویارک سٹی کونسل اور پاکستانیوں کی گہری دوسری اور رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکا میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کو سراہا اور کہا کہ شاہراہ کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ان کی لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔تقریب میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی مختلف نمائندہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے اس فیصلے کو سراہا۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: