سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے علاج کے لیئے قائم سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے دل کے اسپیشلائزڈ علاج کی سفارش کی ہے۔ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، کڈنی، خون کی شریانوں اور دل کے امراض لاحق ہیں۔ نواز شریف کو جتنی بھی بیماریاں لاحق ہیں ان کا کافی سارا علاج پاکستان میں ممکن ہے ۔ اپنی سفارشات دے دی ہیں جو وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ جب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مناسب سمجھیں گے تو نواز شریف کو کسی اور جگہ شفٹ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا میاں محمد نواز شریف ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ہمارے پاس ریفر ہوئے تھے اور ہمارے پاس تین ٹرمز آف ریفرنس کے تحت داخل ہوئے تھے پہلا تھا کہ ہم ان کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے، دوسرا تھا کہ ان کے جتنے بھی طبی ٹیسٹ درکار ہیں وہ کیے جائیں اور تیسرا ان کو اس وقت جو دوائیاں دی جا رہی ہیں ان میں جو ردوبدل درکار ہے وہ بھی کیا جائے۔ گزشتہ تین روز کے دوران ہم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ایک بورڈ بنایا گیا جس میں ہمارے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف اینڈوکرونولوجی ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف چیسٹ سرجری، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف نیفرولوجی اور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف ریڈیولوجی شامل تھے۔ ابتدائی طبی معائنہ کے بعد ہم نے ان کے لیے کچھ ٹیسٹ تشخیصں کیے ۔ان کے جو پہلے دن ٹیسٹ ہوئے ان ٹیسٹوں کو دیکھنے کے بعد ہم نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے ۔ہم نے نہ صرف ان کے خون کے ٹیسٹ کیے بلکہ ہم نے ان کے ہارمونز کے ٹیسٹ کیے، دل کے ٹیسٹ کیے، گردے اور مثانے کے سٹی اسکین کیئے اور پیٹ کا الٹراسائونڈ کیا اور پھر ہم نے مناسب سمجھا اور ہمیں لگا کہ ہمیں مزید کچھ ان کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے ۔ پھر ہم نے ان کی خون کی شریانوں کا تفصیلی طبی اور ریڈیالوجیکل معائنہ کیا جس میں ان کی ٹانگوں کی خون کی شریانیں، پیٹ اور آنتوں کو خون کی شریانیں اور دماغ کے خون کی شریانوں کا سارا ٹیسٹ کیا گیا۔ جب یہ سارے ٹیسٹ ہمارے پاس آ گئے تو پھر ہم نے ان سارے ٹیسٹوں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ، سارے ٹیسٹوں کو یکجا کیا اور ان کا یکجا کرنے کے بعد ہم نے ان کوجو دوائیاں مل رہی ہیں ان میں کچھ معمولی ردوبدل کیا ہے ۔ ان کو بلڈ پریشر اور شوگر کا عارضہ بھی لاحق ہے، ہم نے تفصیلی سفارشات دی ہیں اور ان سفارشات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیں گے اور جیسے ہی ہوم ڈیپارٹمنٹ فیصلہ کرے گا ہم اس کے حساب سے عمل کریں گے۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر سب سے پہلے ٹیسٹوں کی رپورٹ کے حوالہ سے مریض کا بتایا جاتا ہے اس کے بعد مریض کے لواحقین کو بتایا جاتا ہے اور اگر مریض اور لواحقین متفق ہوں تو پھر ان ٹیسٹوں کے نتائج کو پبلک بھی کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Popular Posts
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
اہم خبریں
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
-
Khafa hony se pehly soch laina tum zara itna ky tum hi tu ho dunya may, jisy may piyar karti hun Faqat manga hy Dil tum ny , ...
-
Kabhi Khamosh Baithoge, Kabhi Kuchh Gungunaaoge Main itna Yaad Aaoongi, Mujhe Jitna Bhulaaoge Koi Jab Poochh Baithega, Khamoshi K...
-
معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100...
-
ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔...
-
کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے ...
-
لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لا...
-
ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے...
No comments: