Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » مشعا ل ملک نے پاکستانی عوام کا مظلوم کشمیریوں سے غیر مشروط اور بے پناہ حمایت کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Image result for ‫مشعال ملک‬‎

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا مظلوم کشمیریوں سے غیر مشروط اور بے پناہ حمایت کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوں گے اور ہمیں کشمیر پر قبضے اور بھارتی مظالم کے خلاف خلاف لڑنے میں ہمت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی ہوا چاروں طرف ہوگی اور ہم سے ہمارے حق کا کیا گیا وعدہ وفا ہوگا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ہمارا قانونی حق ہمیں فراہم کیا جائے جیسے ددنیا کے ہر انسان کو عزت، وقار اور آزادی کا حق حاصل ہے۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کی جمہوری آواز سے پوری دنیا کو ہماری تحریک کا پیغام پہنچ رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کے سب طبقے کشمیری عوام کا درد سمجھتے ہیں، تمام کاروباری افراد ایک دن ہمارے لیے نقصان اٹھاتے ہیں، بچے اسکول نہیں جاتے بلکہ سڑکوں پر ہمارے لیے احتجاج کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور میڈیا کے افراد بھی مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: