
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی ،تاہم بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ رک جانے کے بعد سورج نکل آیا،تاہم شدید سردی کی شدت میں کمی نہ آسکی،مری کا موجودہ درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔
No comments: