سندھ بھر میں گیس کی کمی کے باعث دیگر شہروں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا۔
گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کیماڑی، لیاری، گارڈن، ناظم آباد، گلشن اقبال، ملیر اور ڈیفنس کے علاقے متاثر ہوئے جب کہ اولڈ سٹی ایریا، پاپوش، برنس روڈ اور لائنز ایریا میں گیس کی فراہمی معطل رہی۔ایس ایس جی سی کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال کا سامنا ہے۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کراچی سمیت صوبے کو کئی مرتبہ گیس پریشر میں کمی کا سامنا رہا ہے۔گزشتہ روز گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صرف 14 گھنٹے بعد ہی دوبارہ 34 گھنٹوں کےلیے بند کر دیئے گئے تھے۔
No comments: