Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل


Related image

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، اب پروڈیوسر رونی اسکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کر لیے ہیں۔
فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ان کے لیے حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ’’میری کوم‘‘، ’’دنگل‘‘، ’’گولڈ‘‘ ، ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ اور ’’ایم ایس دھونی‘‘ فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: