Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما میر عتیق تالپور پر فائرنگ


Image result for ‫میر عتیق تالپور‬‎

کراچی: ڈیفنس کے علاقے فیز 6 میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما میر عتیق تالپور پر فائرنگ کی گئی ہے۔میر عتیق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق میر عتیق نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدود فیز 6 میں پیش آیا۔میر عتیق کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے کہ کرولا گاڑی میں سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ گاڑی میں موجود چاروں افراد مسلح تھے۔ واقع کی ایف آئی آر درخشاں تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے میرعتیق تالپور پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ساؤتھ سے جامع انکوائری اور تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی .دوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ میر عتیق حیدرآباد کے حلقے پی ایس 67 سے پی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑے تھے.یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈینفس ہی میں ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کوقتل کیا گیا، جب کہ سابق گورنر محمد زبیر پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آچکا ہے



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: