Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے


Related image

کراچی:کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کراچی میں فوڈ پوائزنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، ایک ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے 5 بچے  جاں بحق ہوگئے  ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے 9 سال تک ہیں جن میں ڈیڑھ سالہ عبد العلی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سالہ عالیہ، 7سالہ توحید اور 9 سالہ سلویٰ شامل ہیں۔نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 5 بچے جب اسپتال لائے گئے تو ان کا انتقال ہو چکا تھاجبکہ ان کی والدہ 28 سالہ بینا زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس  کے مطابق، فیملی نے صدر کراچی میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا،جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں متاثرہ فیملی کا تعلق کوئٹہ سے ہے،فیملی اس وقت اسٹیڈیم روڈ نجی اسپتال میں موجود ہے، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: