Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » پی ایس ایل 4: پاکستان میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت بتا دی گئی



Image result for ‫پی ایس ایل 4: پاکستان میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹس‬‎

لاہور: ‏پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی، جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے، جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے۔ جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: