
فیصل آباد میں پیزا شاپس کے ملازمین آپس میں لڑ پڑے، دونوں دکانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔فیصل آباد کے ملت چوک میں موٹرسائیکل سوار ہاتھ میں بندوق تھامے اورپتھروں کا شاپر لئے پیزا شاپس کے باہر آیا، رکتے ہی ایک کے بعد ایک پتھر دکان پر برسایا۔پیزا بوائز کے درمیان جھگڑا کرکٹ کھیلتے ہوئے بال دوسری دکان پرجانے سےشروع ہوا تھا، ملازم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیل رہے تھے بال گئی انکی شاپ پر تو ان لوگوں نے مارنا شروع کر دیا۔توڑ پھوڑ سے غصہ کا اظہار کرنے والے دکاندار نے اپنی شاپ پر ہونے والے حملے کا بدلہ لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او رانا مغفور کے مطابق وقوعہ سے رات قبل جھگڑے تھے انسدادی کاروائی پر صلح کر لی تھی دونوں پارٹیوں نے دوبارہ انٹیں پتھر مارے ہیں جس پرکاروائی کر رہے ہیں۔اینٹیں لگنے سے دو ملازمین زخمی ہوئےجبکہ دونوں دکانوں میں لاکھوں روپے کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔
No comments: