مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بچپن میں ٹرینوں کے ساتھ کھیلتا ہوگا، اس لیے ٹرین یاد آگئی۔ ٹرین مارچ سے عمران خان پر کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں پتہ ہے بلاول بھٹو بچہ ہے۔سماء ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اٹھارہویں آئنی ترمیم نے آئندہ نسلوں کےساتھ مجرمانہ فعل کیا ہے۔ تعلیم کو صوبوں کے حوالے کرکے سب سے بڑی زیادتی کی گئی۔ افسوس ہے کہ معاملے کو سیاسی رنگ دیا جارہاہے،جو غلط ہے۔ 18ویں ترمیم میں سے تعلیم کا معاملہ ختم کر دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں تو سب کی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔ نیب شہباز شریف کو بھی جیل بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میاں نواز شریف فائیو اسٹار ہوٹل والی جیلوں میں رہ رہے ہیں۔ ہم تو ان جیلوں میں رہے جہاں باتھ روم بھی نہیں تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب کی جانب سے تین، چار لاکھ والوں کو پکڑنے سے کیا ملے گا۔ جنہوں نے معیشت تباہ کی انہیں سزا دی ملنی چاہیئے۔مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر آصف زرداری سے بھی دوستی ہے۔ عمران خان نیک نیت ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک آگے جائے۔ تمام سیاستدان ملکی مفاد کیلئے کام کریں گے تو ہم ساتھ دیں گےچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگی ایم پی ایز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
No comments: