کوئٹہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 2 تھانوں کی حدود میں 83 دکانوں کا صفایا کردیا، پولیس کی غفلت پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔کوئٹہ میں ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کی، رات کے اندھیرے میں اطمینان سے 2 تھانوں کی حدود میں 2 کلو میٹر سے زائد علاقے میں قائم درجنوں دکانوں کا صفایا کردیا۔ماہر ڈاکو چوکیدار کو رسی سے باندھنے کے بعد پشتون آباد، مٹھا چوک اور محمود آباد میں موبائل شاپس، پرچون اور میڈیکل اسٹور سمیت مختلف دکانوں کے شٹر توڑ کر قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے۔
تاجروں کا دعویٰ ہے کہ مجموعی طور پر 83 دکانوں سے کروڑوں روپے کا سامان چوری کیا گیا۔دکانداروں نے واردات کیخلاف احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکو کئی گھنٹے تک لوٹ مار میں مصروف رہے مگر پولیس سوئی رہی۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دکانیں لٹنے کے واقعے پر کہا کہ صرف 22 دکانداروں نے شکایت درج کرائی ہے، غفلت برتنے پر 2 ایس ایچ اوز اور ڈیوٹی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
No comments: