Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » پیپلزپارٹی کے کارروانِ بھٹو میں شرکت کیلئےرقم کی لالچ دیکر لایا گیا۔ ٹرین مارچ میں شریک خواتین کا انکشاف


Related image

پیپلزپارٹی کے کارروانِ بھٹو میں شرکت کیلئے مبینہ طور پر معاوضہ ادا کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ٹرین مارچ میں شریک خواتین کے مطابق انہیں رقم دیکر لایا گیا۔نوشہروفیروز کے علاقے ہالانی میں منتخب نمائندوں نےمارچ میں شرکت کیلئے خواتین سے فی کس دو ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔نوشہروفیروز میں خواتین شرکاء نے بتائی گئی رقم سے کم ملنے پر میڈیا کے سامنے سب بتا دیا۔ خواتین کا موقف تھا کہ ہم سے 2 ہزار کا وعدہ کر کے لایا گیا لیکن صرف 2 سو روپے تھما دیے گئے۔
ایک خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں بیوہ خاتون ہوں، لیکن 2 ہزار نہیں 200 روپے ہی دیے گئے ہیں، سب غریبوں کو اتنی ہی رقم ملی ہے۔مارچ میں شریک ایک اور خاتون سے استفسار کیا گیا کہ آپ کو 2 ہزار روپے اور ساتھ چینی بھی دی گئی ہے، لیکن انہوں نے بھی انکار کیااور بولیں کہ غریبوں کو کچھ نہیں ملا ، بس 2 سو روپے ملے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مقامی ایم پی اے ممتاز چانڈیو نےتمام الزامات کو مخالفین کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مخالفین کا پروپیگنڈا ہے، مخالفین نے 2، 3 خواتین بھیجی ہیں۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: