Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » جب چوروں کا احتساب کیا گیا تو ٹرین مارچ شروع ہوگیا، عمران خان


Related image

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کا احتساب ہورہا ہے تو چوری خطرے میں آگئی، کرپشن بچانے کیلئے ٹرین مارچ شروع ہوگیا، جو کرنا ہے کرلیں، اب سے ساری توجہ سندھ پر ہوگی،چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔گھوٹکی میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنا اپنی چوری کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے دیا تھا، جب ان کا احتساب کیا گیا تو ٹرین مارچ شروع ہوگیا، جمہوریت خطرے میں آگئی،جب چوری بچانے کے لیے ٹرین مارچ کرتے ہیں تو دو، دو ہزار روپے دے کر لوگوں کو بلانا پڑتا ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، اندرونِ سندھ میں غربت کی وجہ کرپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہونا چاہیے تھا، سب سے زیادہ گیس یہاں سے نکلتی ہے،سندھ میں 10 سال میں صرف گیس کی رائلٹی 234ارب روپے آئی،سوال یہ ہے کہ اس گھوٹکی کو کتنا حصہ ملا جہاں سے 70فیصد گیس نکلتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے علی گوہرمہر  کی جانب سے دورہ گھوٹکی پر شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ کی زمین زرخیز ہے، گندم، کپاس اور گنا سب یہاں ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنےعوام کو اٹھا کر اوپر لے گئے، انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے مثال قائم کی، ان سے پہلے کرپٹ حکومت نے ملائیشیا کو مقروض کر دیا تھا، ملک غریب نہیں ہوتے کرپشن قوموں کو غریب کر دیتی ہے، اگر آج پاکستان تاریخی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے تو اس کی وجہ کرپشن ہے،چند دہائیاں قبل پاکستان دنیا کے لیے مثال تھا، جب کرپشن پھیلتی ہے توعوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے،کرپشن کرنےوالوں کا احتساب ہوتا ہے تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، پہلے شریف برادران کہتے تھے زرداری کرپٹ ہے، زرداری کہتا تھا کہ شریف برادران کرپٹ ہے۔
انھوں نے شریف خاندان اور آصف زرداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پھر کہتا ہوں کہ ہم آپ کونہیں چھوڑیں گے، آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ قوم کا پیسہ واپس کریں پھر ہم آپ کوچھوڑ دیں گے، جب سے سندھ آرہا ہوں سندھ کو پیچھے جاتے دیکھا، سب کو پتہ ہے کہ سندھ کا پیسہ کہاں گیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے پنجاب میں پانامہ کی جنگ چل رہی تھی، اب میں اندرون سندھ میں زور لگاؤں گا، میں سندھ ووٹ کے لیے نہیں آؤں گا، بلکہ سندھ کو اوپر اٹھانے کے لیے آؤں گا، ملک میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان اور اندرون سندھ میں ہے، غربت ختم کرنے کے لیے ملک میں جہاد شروع کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اندرون سندھ پولیس کا استعمال کیا جاتا ہے، مخالفین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں، اندرون سندھ لوگوں کی مشکلات دور کریں گے، غریب کسان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے، نئے پاکستان میں جس علاقے سے جو معدنیات نکلے گی اس کا پہلا فائدہ اسی علاقے کو ہوگا۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: