Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نیوزی لینڈ کے مساجد میں حملہ کرنے والے شخص کو پکڑنے کیلئے نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی


Image result for ‫نیوزی لینڈ میں2 مساجد پر حملہ، 6 پاکستانی لاپتہ‬‎

نیوزی لینڈ کے مساجد میں حملہ کرنے والے شخص کو پکڑنے کیلئے نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ۔ہیرالڈ نیوزی لینڈ کے مطابق حملے کے وقت مسجد میں موجود عینی شاہد سید مظہر الدین نے بتایا کہ لوگ خوفذدہ تھے اور ادھر اُدھرچلا رہے تھے میں نے چھپنے کی کوشش کی ۔
عینی شاہد نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور حفاظتی جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ بیتہاشا فائرنگ کر رہا تھا ۔مظہرالدین نے بتایا کہ’ ایک نوجوان جو عام طور پر اسی مسجد کی دیکھ بھال کرتا ہے اس نے دیکھا کہ حملہ آور نے اپنی گن پھینک دی تو اس نوجوان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کا ہتھیار اٹھالیا‘۔مظہر نے بتایا کہ اس بہادر نوجوان نے حملہ آور کا پیچھا کرنے کی کوشش کی وہ حملہ آور کے پیچھے بھاگا لیکن باہر حملہ آور کے ساتھی گاڑی میں اس کا انتظار کر رہے تھےجس کے باعث وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔
عینی شاہد نے بتایا کہ اس کا ایک دوست حملے میں شہید ہوگیا جبکہ دوسرے دوست کا بہت خون بہہ رہا تھا جس کیلئے اس نے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی ۔عینی شاہد نے مزید کہنا تھا کہ ’ میرے دوست کا بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا میں باہر بھاگا پھر پولیس آگئی جس کے بعد مجھے دوبارہ اندر جانے کی اجازت نہیں گئی جس کے باعث میں اپنے دوست کو نہیں بچا سکا ‘۔




رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: