
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد چھ پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں ، لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں ہارون محمود ، محمد زاہد ، محمد سہیل شاہد ، سید اریب احمد ، سید جہاںداد علی اور طلحہ نعیم کے نام شامل ہے ۔تاہم ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان سید معظم شاہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیوزی لینڈحملہ میں5پاکستانی لاپتہ ہیں لیکن اسپتال کی طرف سے حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی۔
سیدمعظم شاہ نے کہا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی کس حال میں ہیں بتایا نہیں جارہا۔دریں اثنا پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان محمد فیصل نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
No comments: