جہلم میں دوست نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کو لوٹ لیا۔ نشہ آور شے کھلا کر سات لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کر لیے۔جہلم میں تاجر 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔ کاشف نامی کپڑے کے تاجر کا کہنا ہے کہ میں راولپنڈی سے سیالکوٹ جا رہا تھا راستے میں دوست فہیم نے فون پر کھانے کی دعوت دی اور مبینہ طور پر کھانے میں نشہ آور شے کھلا کر میرے رقم لوٹ لی۔
نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے شیخ کاشف کا کہناتھا کہ دوست سمیت 8 افراد نے میرے ساتھ فراڈ کرکے رقم لے لی ہے۔متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ صبح سے تھانے کے چکر کاٹ رہا ہوں ، بطی معائنہ کروانے کروانے کا بھی کہا ہے لیکن اس کے باوجود میرا میڈیکل نہیں کرایا گیا۔ تاجر نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی لگایا۔
محرر تھانہ سٹی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تاجر اکثر جہلم آتا رہتا ہے، ان کی درخواست ایس ایچ او کے پاس ہے ۔ ہم نے دونوں پارٹیوں کو بلایا ہے تاکہ معاملہ سمجھ آسکےدوسری جانب متاثرہ تاجر کا الزام ہے کہ بااثر ملزم کی وجہ سے پولیس کارروائی سے گریز کررہی ہے ۔
No comments: