اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور وہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو متاثر کن شخصیت قرار دیا جن کے وژن کی بدولت ملائیشیا ایک ترقی یافتہ اور جدید ملک بنا ہے۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں تجارت، آٹو موبائل، زراعت، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ بالخصوص حلال گوشت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ اہمیت کے تمام تر شعبہ جات بالخصوص قومی اقتصادیات کو نقصانات سے بچانے کیلئے معاشرہ میں انسداد بدعنوانی کے شعبہ کا احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں ایک کتاب تحفہ کے طور پر بھی پیش کی کیونکہ یہ دونوں رہنماؤں کی دلچسپی کا موضوع ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی ملائیشیا کو اینٹی ٹینک میزائل کی برآمد کے بارے میں پہلے سے دستخط شدہ معاہدہ پر تیز تر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں آئندہ ایوی ایشن نمائش میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے مظاہرے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کار میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اسد عمر نے کہاکہ ملائیشیا کیساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے
تازہ ترین
موضوعات
محفوظات
Urdu News pak. Powered by Blogger.
بلاگر حلقہ احباب
ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ
About Me
Home
»
اہم خبریں
»
پاکستان
» لائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمداور عمران خان کے درمیان ملاقات ، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سمیت 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Popular Posts
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
اہم خبریں
-
Ada Qatil , nigah qatil , zuban qatil , biyan qatil tumhara silsila shayad kisi qatil sy milta hay ادا قاتل ، نگاہ قاتل ، ز...
-
Suno Hum naraz hainTum se buhat naraz hain Tum se buhat majboor ho na Tum buhat masroof ho naTum Tumy tu yaad karny ka waqt b...
-
Khafa hony se pehly soch laina tum zara itna ky tum hi tu ho dunya may, jisy may piyar karti hun Faqat manga hy Dil tum ny , ...
-
Kabhi Khamosh Baithoge, Kabhi Kuchh Gungunaaoge Main itna Yaad Aaoongi, Mujhe Jitna Bhulaaoge Koi Jab Poochh Baithega, Khamoshi K...
-
معروف جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین کی 100...
-
ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔...
-
کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹی کونسل میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے ...
-
لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔ حمزہ شہباز کو نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔لا...
-
ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد ووہرا کی نااہلی کے...
No comments: