Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد کیلئے 162 ارب روپے پیکیج کا اعلان کر دیا


Related image

 وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد کیلئے 162 ارب روپے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی بچانے کیلئے مہم شروع کی جائے گی، جب کہ شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے بھی 7 منصوبے شروع کیے جائیں گے، کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔شہر کراچی کے دو روزہ دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں کیلئے بڑے اعلانات کردیئے۔ اہم اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ شہر کراچی کا معاشی حب ہے، کراچی کیلئے 162 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہیں، کراچی میں دستیاب جگہ بچانے کیلئے بلند عمارتوں کی اجازت دینگے، کراچی میں آبادی کا بہت زیادہ پھیلاؤ سہولتوں کی کمی کا باعث ہے، کراچی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیکیج میں کراچی میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے7منصوبے شامل ہیں، شہر میں پانی بچانےکیلئےمہم شروع کی جائےگی، اس شہر کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔
سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم وفاق کو بھی کراچی کے حالات کی فکر ہے، پاکستان میں کبھی کسی نے پانی ذخیرہ کرنے کا نہیں سوچا، اندرونِ سندھ سے جیت کر کراچی کا خیال نہیں رکھا گیا،شہر کیلئے ٹرانسپورٹ اور صاف پانی فراہمی کا منصوبہ لا رہے ہیں۔سندھ میں جنگلات پر قبضہ کر کے درخت کاٹ دیے گئے، ملک بھرمیں10ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، سندھ میں شجرکاری کی اشد ضرورت ہے،کراچی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔سندھ میں جنگلات پر قبضہ کر کے درخت کاٹ دیے گئے، ملک بھرمیں10ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، سندھ میں شجرکاری کی اشد ضرورت ہے،کراچی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: