Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے


Related image

کراچی: شہر قائد سمیت سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اٹھاون گھنٹے کے بعد آج صبح آٹھ بجے کھل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطاقب اس وقت ہر سی این جی اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔سی این جی کو ہفتے کی صبح بحال ہونا تھا، تاہم ایک روز کی تاخیر کے بعد سی این جی بحال کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں گیس کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، عوام اور تاجر سب پریشان ہیں۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور عوام باہر سے ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ اضافی بلوں نے بھی عوام کو الگ پریشان کر رکھا ہے۔گیس کی بندش کے باعث شہریوں نے گیس سلینڈرز کا استعمال شروع کردیا۔گھر ہی نہیں صنعتوں میں بھی گیس بحران بڑھ گیا، مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔
حکومت سے عوام کی یہی گزارش ہے کہ تبدیلی کے بجائے اگر بنیادی ضرورت ہی پوری کردیں تو مہربانی ہوگی۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: