Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کوشکست دی


Image result for karachi vs multan

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 7 رنز کے مارجن سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس کراچی کے کپتان عماد وسیم  نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔
محمد عامر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کراچی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ملتان کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے 52، لوری ایوانز نے 49 اور شان مسعود نے 20 رنز اسکور کئے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں بابر اعظم اور لیونگ اسٹون کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کئے۔کراچی کنگز کی جانب سے بابر اور لیونگ اسٹون نے 157 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت داری قائم کی، لیونگ اسٹون نے 82 اور بابر اعظم نے 77 رنز اسکور کئے۔
ملتان کی جانب سے کرس گرین نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ کراچی کنگز کی جانب سے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے لیونگ اسٹون لے اڑے۔





رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: