Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گزشتہ رات منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی


Image result for ‫پولیس اہلکار کی نماز جنازہ‬‎

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گزشتہ رات منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی، مقتول اہلکار کی تدفین لیاقت آباد سی ون ایریا میں کی جائے گی۔گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار پاک کالونی پہنچے تو تنگ گلی میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی مگر ملزم فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی پاک کالونی غلام اکبر چانڈیو نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے آٹھ خول ملے ہیں جب کہ تحقیقات شروع کر دی گئی۔آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔




رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: