Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » اے ٹیم ایم مشین میں خامی کی بدولت اس سے مفت میں پیسے نکالنے کا طریقہتلاش کرلیا گیا

Related image

اے ٹیم ایم مشین میں خامی کی بدولت اس سے مفت میں پیسے نکالنے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا۔ چین میں ایک بینک ملازم نے اے ٹی ایم مشین میں موجود خامی کی بدولت کئی ماہ کے دوران ایک ملین ڈالر نکال لیے۔قن قشنگ نامی چینی باشندے نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے یہ نوٹ کیا کہ نصف رات کو پیسے نکلوانے پر یہ بینک رجسٹر میں ریکارڈ نہیں ہوتے۔
اے ٹی ایم کی یہ خامی تلاش کرنے کے  بعد قن نے فوری طور پر بینک کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایک اسکرپٹ ملایا تاکہ اے ٹیم ایم سے پیسے منتقل کرنے کے دوران مشتبہ سرگرمی کا پتہ نہ لگایا جاسکے۔بعد ازاں قن نے ایک ٹیسٹ اکاونٹ سے پانچ سے بیس ہزار یوان منتقل کیے ۔ تاہم اسکی رقم کی یہ غیر قانونی منتقلی چودہ ماہ بعد بینک کو معلوم ہوئی لیکن اس وقت تک وہ بینک سے آٹھ لاکھ ڈالر منتقل کرچکا تھا۔
ایک چینی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ذاتی بینک اکاونٹ میں رقم منتقلی کے باوجود بینک نے قن کا یہ بیانیہ تسلیم کرلیا کہ اس نے ایسا صرف سسٹم کی ٹیسٹنگ کیلئے کیا تھا۔تاہم تحقیقات کے  بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی لگایا گیا اور یہ معاملہ پولیس کو رپورٹ ہونے کے بعد بینک کی طرف سے پولیس سے متعلقہ شخص کیخلاف کیس ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ اس نے تمام رقم بینک کو واپس کردی ہے۔لیکن ابھی تک حکام کی جانب سے بینک کی درخواست قبول نہیں کی گئی ہے اور کیس پر کارروائی جاری ہے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: